یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے خلاف کارروائی کیلئے آپریشنل منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اپنے بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی کمانڈ کے کمانڈر اوری گوردن اور آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اودد باسیوک نے منصوبے کو منظور کر لیا اور اسرائیل لبنان سرحد پرحزب اللہ کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی تیاریوں کے سلسلے میں شمالی کمانڈ میں مشترکہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوج نے کہا ہے کہ کارروائی جاری رکھنے کے یہ فیصلے میدان میں موجود فوجیوں کی تیاری کے تسلسل کو بڑھا نے کیلئے کئے گئے ہیں۔
یہ اعلان دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اور ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے بیروت کے اپنے دورے کے دوران اسرائیل لبنان سرحد پر تصادم کو فوری طور پر کم کرنے پر زور دیا تھا۔