یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد ضيف کےجولائی میں غزہ میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے 13 جولائی کو ایک فضائی حملے میں ضیف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا تھا تاہم حماس نے اس بات کی تردید کی کہ حملے کے دوران محمد ضيف علاقے میں موجود تھے۔ اسرائیل کی فوج نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس اندازوں کے بعد، اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ محمد ضیف کو حملے میں مارا گیا۔ حماس کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ محمد ضیف خان یونس میں فضائی حملے میں مارے گئے ۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اس حملے میں کم از کم 90 دیگر افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔