• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوج کا غزہ شہرکو فوری خالی کرنے کا حکمتازترین

July 10, 2024

یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے غزہ شہر میں ایک بڑی فوجی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے  تمام رہائشیوں کو شہر سے فوری انخلا کرنے کا حکم دیا ہے،اس حوالے سے شہر پر ہزاروں کتابچے گرائے گئے ہیں۔

 کتابچے میں "غزہ شہر کے تمام لوگوں" سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر نکل جائیں اوریہ کہ فوج نے  دیر البلاح اور الزاویدہ کے علاقوں کو محفوظ راہداری اور محفوظ زون قراردیا ہے۔ کتابچے میں تحریر ہے کہ  غزہ شہر ایک خطرناک جنگی علاقہ رہے گا۔ ایک بیان میں فوج نے کہا کہ شہر میں کارروائی سے پہلے انخلاء کرایا جا رہا ہے۔