• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف نے کمان سنبھال لیتازترین

January 16, 2023

بیت المقدس(شِنہوا)ہرزی حلوی نے پیر کے روز ایک سرکاری تقریب میں اسرائیلی دفاعی فورسز(آئی ڈی ایف) کے نئے چیف آف اسٹاف کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

آئی ڈی ایف کے 23ویں کمانڈر اپنے سابقہ عہدے پر ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اس سے قبل ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے کمانڈر اور سدرن کمانڈ کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

تقریب میں ہرزی حلوی نے اسرائیل کو درپیش سیکورٹی خطرات پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ ہمارے دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم وہ کر سکتے ہیں جو ہم کرنے کا کہتے ہیں اور ہم جو کچھ کہتے ہیں اس سے کہیں زیادہ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ڈی ایف کو دور اور قریب کے میدانوں میں جنگ کیلئے تیار کریں گے۔

55 سالہ کمانڈر کی پرورش ایک یہودی مذہبی قوم پرست پس منظر کے ساتھ ہوئی ہے ۔ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی بستی کفر آورانيم میں قیام پذیر ہیں۔