• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فضائیہ کے حلب پر حملوں میں 12 افراد ہلاکتازترین

June 03, 2024

دمشق (شِنہوا) شام کے شمالی صوبے حلب میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران نواز ملیشیا کے 12 ارکان ہلاک ہو گئے۔

شام کے انسانی حقوق کے نگران ادارے کے مطابق حلب شہرکے اطراف کے علاقوں میں شامی اور غیر شامی شہریوں پر مشتمل ملیشیاکے ارکان کی بڑی تعداد موجودہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے حلب کے نواحی علاقوں میں کئی مقامات خاص طور پر شمال مغرب میں واقع قصبے حیان کو نشانہ بنایا جہاں  کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

نگران ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ سے شام میں حزب اللہ اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شام کی وزارت دفاع نے حلب کے نواحی مقامات پر اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔