• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی ایلبت کینیڈا کی فضائیہ کو لیزر سیلف پروٹیکشن سسٹم فراہم کرے گیتازترین

November 28, 2023

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کی  دفاعی الیکٹرانکس کمپنی ایلبت  سسٹمز کینیڈا کے ری فیولنگ  اور فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کے نئے بیڑے کے لیے جدید لیزر دفاعی نظام فراہم کرے گی۔

کمپنی کے اعلان کے مطابق ایلبت کا ڈائریکٹ انفراریڈ کاونٹر میژرز(ڈی آئی آر سی ایم) اور انفراریڈ(آئی آر)میزائل وارننگ سسٹم ایئربس ا ے330 ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) ہوائی جہاز میں نصب کیے جائیں گے۔ ایلبت کے ڈی آئی آر سی ایم سسٹمز کو ہوائی جہاز کو زمین سے فضا میں  مار کرنے والے میزائلوں سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،یہ میزائل ہدف کے حرارتی منبع جیسے ہوائی جہاز کے انجن یا ایگزاسٹ سے خارج ہونے والی تابکاری کا پیچھا کرتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔

ڈی آئی آر سی ایم سسٹم میزائل کے لانچ ہونے کے لمحے سے ہی اس کا پتہ لگاتا ہے اور ٹریک کرتا ہے اور پھر ایک لیزر بیم خارج کرکے  میزائل کو جام کر دیتا ہے۔