• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل رفح پر زمینی حملہ بند کرے،ڈبلیو ایچ اوسربراہ کامطالبہتازترین

March 17, 2024

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے اسرائیل پرزوردیا ہے کہ وہ غزہ کے جنوب بعید شہر رفح پر اپنی زمینی کارروائی روک دے کیونکہ وہاں کے12لاکھ  باشندوں کے پاس کوئی محفوظ مقام دستیاب نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے  ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر لکھاکہ "مجھے رفح پر زمینی حملے سے متعلق اسرائیلی منصوبہ بندی کی خبروں پر سخت تشویش ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس گنجان آباد علاقے میں تشدد میں مزید اضافہ بہت زیادہ اموات اور مصائب کا باعث بنے گا جہاں خاص طور پر صحت کی سہولیات پہلے سے ہی مخدوش ہیں۔"

 اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے رفح میں حملے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جہاں تقریباً 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزین پناہ کی تلاش میں ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے اپیل کی  ہے کہ وہ فوجی آپریشن پرپیش رفت نہ کرے اور اس کی بجائے "انسانیت کے نام پر" امن کے لیے کام کرے۔

 ٹیڈروزکا کہناتھا کہ اس انسانی المیے کو مزید بدتر نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔