• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن سے باز رہے:فلسطینی صدرتازترین

March 16, 2024

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدر نے اسرائیلی حکومت کو جنوبی غزہ کے شہر رفح میں فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف خبردار کیاہے۔

فلسطینی خبر ایجنسی  وفا کی جانب سے شائع  ایک بیان میں ایوان صدر نے غزہ کے لوگوں کے مصائب میں اضافہ کرنے والی ایسی کسی بھی خطرناک جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیاہے۔ اسرائیل کو بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان صدر نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے اقدام کو  مسترد اور  جاری جنگ کو روکنے اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ضرورت پر زور دیا ۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز رفح میں فوجی آپریشن کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔