بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی بستیوں میں 7 ہزار157 نئے مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔اسرائیلی آبادکاری کے مبصرگروپ پیس نا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مغربی کنارے میں تعمیرات کی منظوری کی مجازشہری انتظامیہ کی اعلی منصوبہ بندی کونسل نے بدھ کو شروع ہونے والی دو دن کی بات چیت کے بعد عمارت کے منصوبوں کی منظوری دی۔بیان میں کیا گیا ہیکہ مجوزہ نئے مکانات میں سے 5ہزار257یونٹس کو ابتدائی منظوری کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے جبکہ 1ہزار 900 مکانات کی تعمیرشروع ہونے کے لیے درکار حتمی منظوری کا انتظارہے ۔ یہ منصوبہ 2022 میں منظور شدہ 4ہزار 427 مکانات اور 2021 میں 3 ہزار 645مکانات کے مقابلے میں حالیہ برسوں میں منظور کیے گئے سب سے بڑے آباد کاری کے توسیعی منصوبوں میں سے ایک ہے ۔ یہ اقدام وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد کی حلف برداری کے دو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد سامنے آیا ہے جس پرانتہائی قوم پرست اور آباد کاروں کی حامی جماعتوں کا غلبہ ہے۔