یروشلم (شِنہوا) اسرائیل نے مراکش سے اپنے رابطہ دفترکے سربراہ کو جنسی ہراسگی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعدواپس بلا لیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ڈیوڈ گوورین کو چند ہفتے قبل ان کے خلاف عائد الزامات کی تحقیقات کے آغاز کے بعد واپس بلایا گیا تھا۔
اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کے مطابق، گوورین پر جنسی ہراسگی کے سکینڈل میں ملوث ہونے اور مراکش کے شاہی خاندان سے ملنے والے مہنگے تحفے کو چھپانے کے الزامات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت ایلچی اور رباط میں اسرائیلی رابطہ دفتر کے ایک سیکورٹی افسر کے درمیان تنازع کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔