• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق کردیتازترین

November 30, 2023

یروشلم (شِنہوا) اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف ) نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

موجودہ جنگ بندی کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے کئی منٹ قبل آئی ڈی ایف کی طرف سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا کہ"یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے اور فریم ورک کی شرائط کے تحت ثالثوں کی کوششوں کی روشنی میں آپریشنل وقفہ جاری رہے گا۔"

بیان میں توسیع کی مدت کو ظاہر نہیں کیا۔ حماس کے ایک بیان کے مطابق، جمعرات کی صبح ختم ہونے والی جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کی جائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعرات کو حماس کی طرف سے صرف آٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، بدھ کو قبل ازیں حماس کی طرف سے رہا ہونے والی دو اسرائیلی-روسی خواتین کو جمعرات کے لیے یرغمالیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بدلے میں 30 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔