• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل میں پتھروں کے اوزار تیار کرنے والی فیکٹری دریافتتازترین

March 04, 2024

یروشلم (شِنہوا) اسرائیل کے شمالی شہر سخ نین کے قریب تقریباً ڈھائی لاکھ برس قدیم ایک تاریخی مقام دریافت ہوا ہے۔

اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا ہے کہ اس مقام سے ایک چقماق پتھر فیکٹری کی باقیات ملی ہیں جہاں وسطی پیلیولیتھک دورمیں پتھروں کو توڑنے اور انہیں اوزاروں کی شکل دی جاتی تھی۔

ماہرین آثارقدیمہ کے  مطابق اس دور میں دھات اور سیرامکس کا کسی قسم کا کوئی استعمال نہیں تھا اور یہ چقماق پتھر توڑنے، کٹائی کرنے،  زمینی کھدائی اور کئی دیگر مقاصد میں استعمال ہوتے تھے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ مقام شاید اعلیٰ معیار کے چقماق پتھر کے ایک بڑے مآخذ کے طورپر کام کرتا تھا اور اسی سبب یہ ہزاروں برس تک فعال رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقام کی دریافت بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ ایک ایسے دور سے متعلق تفصیلات مہیا کرتی ہے جس کے بارے میں اسرائیل میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

محققین کے مطابق اگلا کام اس بات کا کھوج لگانا ہے کہ اس مقام کو استعمال کرنے والے افراد کہاں رہائش پذیر تھے۔