• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں چینی ماڈلز سب سے آگےتازترین

May 03, 2023

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران چینی ماڈلز سب سے آگے ہیں۔

گاڑیوں کے درآمد کنندگان کی اسرائیلی ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جنوری سے اپریل تک اسرائیل میں فروخت ہونے والی الیکٹرک مسافر کاروں میں سے 66 فیصد یا 19ہزار982 کاروں میں سے 13ہزار235چینی مینوفیکچررز نے بنائی تھیں۔

الیکٹرک کاریں  بنانے والی چین کی معروف کمپنی بی وائی ڈی نے اس عرصے میں 7ہزار229 الیکٹرک کاریں،خاص طور پر سب کومپیکٹ کراس اوورایس یو وی آٹو3فروخت کر کے اسرائیل میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کاروں کے برانڈ کا اعزاز حاصل کیا۔

 

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں چین کی کمپنی  گیلی آٹو کی  تیار کردہ الیکٹرک کاریں فروخت کرنے والی کار ڈیلرشپ کا دورہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

ایسوسی ایشن کے مطابق، جنوری تا اپریل اسرائیل میں فروخت ہونے والی تمام قسم کی گاڑیوں میں بی وائی ڈی پانچواں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ بھی تھا۔