• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کا تجارتی پابندیوں کے جواب میں ترکیہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ختم کرنے کااعلانتازترین

May 17, 2024

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ نے ترکیہ کی طرف سے اسرائیل کو برآمدات روکنے کے فیصلے کے جواب میں اسکے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ  ختم  کرنے اور ترک درآمدات پر سو فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سموتریچ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ  جسے اسرائیلی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا ، ترک صدر رجب طیب ایردوان کی مدت کے اختتام تک نافذ العمل رہے گا،  کیونکہ اسرائیل اور اس کی معیشت کے خلاف فیصلوں کے پیچھے  ترک صدر ہی ہیں۔

ترک  وزارت تجارت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت  کی وجہ سے 2 مئی کو اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں روکنے کا اعلان کیا تھا۔

سموتریچ نے ترکیہ کے اس اقدام کو اقتصادی بائیکاٹ  اور بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔