• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فضائی حملہ ،حزب اللہ کا عہدیدارجاں بحقتازترین

July 08, 2024

بیروت(شِنہوا) اسرائیل کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کا ایک عہدیدار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

لبنان کے فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے جنوب مغربی شہر صورکے قریب قلیلیہ کے علاقے  میں ایک کار اور موٹر سائیکل کو فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور کار کا ڈرائیور زخمی ہوا، دونوں کو ایمبولینس کے ذریعے صورمیں  اطالوی ہسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق، حملے میں جاں بحق موٹر سائیکل سوارمصطفیٰ حسن سلمان حزب اللہ کا مقامی فوجی عہدیدار تھا جو جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے کے مغربی سیکٹر میں کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے جنوبی لبنان کے علاقے جزين میں جبل طورا کے ایک فارم پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائل داغے جس سے  700 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ تاہم اس حملے میں چرواہا محفوظ رہا۔