یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف مکمل علاقائی جنگ کی بجائے محدود دائرہ کار میں تکلیف دہ حملوں کافیصلہ کیا ہے۔
ایک اسرائیلی حکومتی اہلکار نے پیر کونام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیل "محدود" جوابی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ہفتے کواسرائیل کے زیر کنٹرول گولان کی پہاڑیوں میں ایک راکٹ حملے میں 12 بچے اور نوجوان مارے گئے تھے۔
اسرائیل نے حزب اللہ پر راکٹ حملے کا الزام عائد کیا ہے تاہم لبنانی حزب اللہ نے اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی سے شدید لڑائی کئی دنوں تک جاری رہ سکتی ہے اور اسرائیل اس صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔