یروشلم(شِنہوا)اسرائیل نے قحط سے متاثرہ غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل کے لیے اہم راستوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سےجمعہ کو جاری کردہ بیان کے مطابق، گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد سے بند ایریز کراسنگ کو پہلی بار عارضی طور پر کھول دیا جائے گا۔
بیان کے مطابق اشدود کی بندرگاہ پر غزہ کے لیے امداد کی کھیپ اتارنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اردن سے زیادہ بڑے حجم کی امداد زمینی گزرگاہ کریم شالوم کے ذریعےغزہ تک جاسکے گی۔