غزہ(شِنہوا) حماس کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ تحریک آنے والے گھنٹوں میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے، جس کا اعلان قطر میں کیا جائے گا۔نام ظاہر نہ کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے پر اپنا جواب پہلے ہی ثالثوں کو بھیج دیا ہے، اور وہ اسرائیل کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیا نے منگل کو مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ مصری اور قطری ثالث "معاہدے تک پہنچنے کے لیے اہم کوششیں کر رہے ہیں۔