بیروت(شِنہوا) اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر ڈرونز اور جنگی طیاروں سے بدھ کو شدید فضائی حملے کیے۔
لبنانی فوجی ذرائع نے شِنہوا کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگی طیاروں نے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں 15 حملے کیے، جس کے دوران لبنان اور اسرائیل کو الگ کرنے والی سرحدی لائن سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نباتیح اور اقلیم الطفاح سمیت کئی جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دریں اثنا، سرکاری طبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور سول ڈیفنس اور لبنانی ہلال احمر کی گاڑیاں جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو جنوبی لبنان کے متعدد اسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں۔