• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل غزہ میں’’ فاقہ کشی کی مہم‘‘بند کرے،اقوام متحدہ کا مطالبہتازترین

March 08, 2024

جنیوا(شِنہوا)اقوام متحدہ (یو این) نے  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی نظام کو تباہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وہاں ’’فاقہ کشی کی مہم‘‘ کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

یہ بات خوراک کےحق سےمتعلق اقوام متحدہ کےخصوصی نمائندےمائیکل فخری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ غزہ کا ماہی گیری کا تقریباً 75 فیصد شعبہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکا ہے۔

آزاد حقوق کے ماہر کا کہناتھا کہ "اسرائیل نے چھوٹے پیمانے پر ماہی گیروں کو نشانہ بنا کر غزہ میں فلسطینی عوام کو فاقہ   کشی پرمجبورکرنے کی مہم چلارکھی ہے۔"

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں لوگ ماہی گیری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے سمندر تک ہرقسم کی رسائی کوروک رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہناتھاکہ "اسرائیلی افواج نے غزہ کی بندرگاہ پر ماہی گیری کی ہر ایک کشتی اور جھونپڑی کو تباہ کرکے اسے مفلوج کردیا ہے۔" رفح میں، 40 میں سے صرف دو کشتیاں باقی رہ گئی ہیں۔ خان یونس میں، اسرائیل نے تقریباً چھوٹے پیمانے کی 75 ماہی گیرکشتیوں کو تباہ کردیا ہے۔

مائیکل فخری نے کہا کہ  پٹی میں ماہی گیری کے ذریعہ معاش کی تباہی سے غزہ کے لوگوں کے خوراک کے حق کو نقصان پہنچا ہے اور انہیں بھوک اور افلاس کی طرف دھکیل دیاگیا ہے۔