• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے اقتصادی اثرات نسبتاً محدود لیکن انتہائی غیر یقینی ہیں:آئی ایم ایفتازترین

December 08, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے  کہاہے کہ اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے اقتصادی اثرات تاحال "نسبتا طور پر محدود  لیکن انتہائی غیر یقینی" ہیں۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل اور مغربی کنارے-غزہ کی معیشتیں سب سے زیادہ متاثر ہوں گی جو تنازعہ کے مرکز ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خدشہ ہے  کہ تنازعہ مغربی کنارے اور غزہ دونوں میں معاشی سرگرمیوں کو شدید طور پر متاثر کرے گاجہاں تنازعہ سے پہلے بھی وسط مدت کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی کا سامنا تھا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ  حتمی اثرات کا انحصار تنازعہ کی مدت اور شدت پر ہوگا۔

کوزیک نے کہا کہ جہاں تک خطے کے دیگر مقامات کا تعلق ہے توتصادم مختلف حوالوں سے علاقے کو متاثر کر سکتا ہے جن میں  پڑوسی ممالک میں سیاحت میں کمی ، تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، مالیاتی منڈیوں اور علاقائی تجارتی راستوں میں رکاوٹیں اور زیادہ تجارتی لاگت جیسے عوامل شامل ہیں۔