• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل دو ریاستی حل کو بدنام کرنا بند کرے، چینتازترین

March 06, 2024

اقوام متحدہ (شِںہوا) چین نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ "دو ریاستی حل" کو بدنام کرنا بند کر دے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ویٹو کے استعمال سے متعلق بتایا کہ  چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کو بدنام کرنا ، دو ریاستی حل کی بنیاد کو ختم کرنا اور اپنی غیر قانونی آبادکاری کا سلسلہ بند کرے۔

گینگ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ تنازع شروع ہونے کے تقریباً 5 ماہ بعد سلامتی کونسل کے جنگ بندی کے مطالبے کو امریکہ نے چوتھی بار زبردستی روک دیا تھا  جس سے چین کو انتہائی مایوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ووٹ کے نتائج اس بات کا واضح کا اظہار ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر کونسل کے ارکان کی اکثریت متفق ہے۔

گینگ نے کہا کہ تاہم امریکہ واحد ملک ہے جس نے سلامتی کونسل کے اتفاق رائے کو دبانے کے لیے اپنے ویٹو کا غلط استعمال کیا جس سے عالمی برداری میں وسیع پیمانے پر عدم اطمینان پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی بے گناہ شہریوں کو بچانے اور انسانی امداد کی فراہمی کی ایک شرط ہے، اس کے علاوہ یہ تنازع میں مزید اضافے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کی کنجی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ رمضان قریب آ رہا ہے اس لئے عالمی برادری فوری طور پر جنگ بندی اور تنازع ختم کرنے پر زور دے تاکہ غزہ کے لوگوں کی بقاء کی امید برقرار رہ سکے۔ انہوں  نے کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا طریقہ کار بدلے، رفح کے خلاف اپنے جارحانہ منصوبے منسوخ کرنے سمیت غزہ پر فوجی حملے ، فلسطینی آبادی کی جبری منتقلی اور انہیں اجتماعی سزا دینے کا سلسلہ بند کرے۔