• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل اور حماس کے تنازعہ پرنیو یارک میں جاری ریلیوں کے تناظر میں حفاظتی اقدامات میں اضافہتازترین

October 19, 2023

نیویارک(شِنہوا)اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ پرامریکہ کے نیویارک میں جاری ریلیوں کے تناظر میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے۔

این وائے پی ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ''ہم اس وقت خطرناک ماحول میں ہیں اور 7 اکتوبر سے تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے اور این وائے پی ڈی وہ سب اقدامات کر رہا ہے جو شہر میں مستقبل میں ممکنہ طور پرہونے والے تشدد کو روکنے کے لیے کئے جا سکتے ہیں۔ تاہم ہم جانتے ہیں کہ بیرون ملک جاری  صورتحال مقامی طور پر لوگوں کو مشتعل کر سکتی ہے جس کی شدت کا اندازہ لگانا مشکل ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ این وائے پی ڈی نےنیویارک کے تمام رہائشیوں  سے چوکس رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اگر وہ کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری طور پر محکمے کو دیں۔ ان وجوہات کی بناء پراین وائے پی ڈی شہر بھر میں ہمہ گیر تعیناتی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور دوران سروس تربیت تا حکم ثانی ملتوی کر دی گئی ہے۔