• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس پہلا کمرشل خلائی پرواز مشن اور خلائی چہل قدمی 31 جولائی کو کرے گاتازترین

July 05, 2024

نیویارک (شِنہوا) اسپیس ایکس نے پہلا تجارتی خلائی پرواز پولارس ڈان کو لانچ اور ایک مکمل سویلین خلائی چہل قدمی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کی روانگی 31 جولائی تک ہو گی۔

امریکی ارب پتی جیرڈ آئزک مین کی مالی اعانت سے شروع کردہ یہ مشن ستمبر 2021 میں شروع ہونے والے انسپائریشن 4 مشن کے بعد دوسرا سویلین مشن ہے۔

مشن کے منصوبوں میں پہلی بار نجی خلائی چہل قدمی ، خلا میں انسانی صحت پر تحقیق اور خلائی جہاز کو اسٹار لنک وائی فائی سے لیس کرنے کی آزمائش شامل ہے۔

پولارس ڈان زمین سے تقریبا 435 میل (تقریباً 700 کلومیٹر) بلند ایک مدار میں جائے گا  جو اپولو چاند مشن کے بعد سے سب سے زیادہ بلندی پر عملہ بردار پرواز ہوگی۔

یہ مشن اسپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول کا استعمال کرتے ہوئے عملے کے 4 ارکان کو لیکر خلا میں جائے گا جن میں آئزک مین بھی شامل ہوں گے ۔ عملہ زمین کے گرد مدار میں تقریبا 5 دن گزارے گا۔