• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس نے مزید 23 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئےتازترین

May 29, 2024

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس مدار میں بھیج دیئے ہیں۔

اسپیس ایکس کے مطابق یہ سیٹلائٹ فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے اسپیس لانچ کمپلیکس 40 سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعےخلا میں بھیجے گئے۔

کمپنی نے بتایا کہ چند منٹ بعد فالکن 9 کا پہلا حصہ واپس آیا اور بحر اوقیانوس میں موجود "اے شارٹ فال آف گریویٹاس" ڈرون شپ پر اترا گیا۔

بعد ازاں اسپیس ایکس نے 23 سیٹلائٹس کی مقررہ مدار میں موجودگی کی تصدیق کردی۔

اسپیس ایکس کے مطابق اسٹار لنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں رسائی ناقابل اعتماد، مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔