• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس نے اسٹار شپ راکٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیاتازترین

June 07, 2024

لاس اینجلس (شِنہوا) اسپیس ایکس نے جنوبی ٹیکساس میں واقع اسٹاربیس سے چوتھی آزمائشی پرواز کےلیے  اپنا اسٹار شپ راکٹ خلاء میں بھیج دیا۔

راکٹ نے گزشتہ روز صبح 7 بجکر 50 منٹ (مقامی وقت) پر بوکا چیکا ولیج کے قریب سے اڑان بھری اور پہلی بار آزمائشی پرواز مکمل کرکے زمین پر واپس آیا اور بحرہند میں گرگیا۔

پرواز کے چند منٹ بعد ہی اسپیس ایکس نے تصدیق کی کہ اسٹار شپ کے ریپٹر انجن جل اٹھے ، پہلے مرحلے کے بوسٹر سپر ہیوی نے گھوم کر اور بوسٹ بیک برن کیا جس کے بعد سپر ہیوی خلیج میکسیکو میں گرگیا ہے۔

اسٹار شپ خلاء میں داخل ہوا اور پھر وہاں زمینی حدود میں واپس آیا۔ لانچ کے تقریباً ایک گھنٹے اور 5 منٹ بعد اسپیس ایکس نے اسٹار شپ کے بحر ہند میں گرنے کی تصدیق کردی۔

اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک نے اس کامیابی پر اسپیس ایکس ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ بہت سی ٹائلز نقصان اور خراب فلیپ کے باوجود  اسٹار شپ نے سمندر میں سافٹ لینڈنگ کی۔

اسپیس ایکس کے مطابق فلائٹ 4 نے گزشتہ پرواز کے راستے پر ہی سفر کیا تھا۔

کمپنی کی گزشتہ 3 کوششوں میں پروازیں مکمل ہونے سے قبل ہی راکٹ تباہ ہوگئے تھے۔

اسپیس ایکس کے مطابق تیسری پرواز کے تجربے نے تیزی سے قابل بھروسہ دوبارہ قابل استعمال راکٹوں کے مستقبل کی سمت زبردست پیشرفت کی تھی۔ اس آزمائش نے کئی دلچسپ تجربات کئے گئے میں جن میں خلا سے پہلے اسٹار شپ کی واپسی ، خلا میں اسٹار شپ کے پے لوڈ لے جانا اور ایندھن کی منتقلی کا کامیاب مظاہرہ شامل ہے۔