لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے 56 مزید سٹار لنک سیٹلائٹ خلا میں بھیج دئے ہیں۔ سیٹلائٹس کو مشرقی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 11 بج کر 35 منٹ پر ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے لانچنگ کمپلیکس 40 سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا۔ لانچ کے فوراً بعد، اسپیس ایکس نے تصدیق کی کہ سٹار لنک سیٹلائٹس مقررہ مدار میں پہنچ گئے ہیں۔ فالکن 9 راکٹ کی پہلی سٹیج واپس زمین پربحر اوقیانوس میں کھڑے ڈرون شپ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشن پر لینڈ کرگئی۔