• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس کا کریو 9 ڈریگن کیپسول خلائی اسٹیشن پر لنگر اندازتازترین

September 30, 2024

لاس اینجلس (شِںہوا) اسپیس ایکس کا کریو 9 ڈریگن خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ خود کار طریقے سے لنگر انداز ہوگیا۔

خلائی جہاز امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کی مدد سے لانچ کیا گیا تھا جو گزشتہ شام 5 بجکر 30 منٹ (مشرقی وقت) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر لنگر انداز ہوا۔

اس مشن کا نام "  کریو 9" جس کے ذریعے ناسا کے خلا باز نک ہیگ ، روسکوموس کے خلاباز الیگزینڈر گوربنوف بین الاقوامی خلائی اسٹیشن گئے ہیں یہ اسپیس ایکس کے ساتھ ناسا کا 9 واں تجارتی عملے گردشی مشن ہے۔

ناسا نے کہا ہے کہ کریو 9 کا عملہ 200 سے زائد سائنسی تجربات کرے گا جن میں خون کا جمنا،  خلا میں اگنے والے پودوں پر نمی کے اثرات اور خلابازوں کی بینائی پر مرتب اثرات شامل ہیں۔

توقع ہے کہ خلائی جہاز اگلے سال فروری میں کریو 9 کے خلابازوں کے ساتھ ساتھ ناسا کے خلاباز سنی ولیمز اور بچ ولمور کو لیکر زمین پر واپس آئے گا یہ دونوں جون میں بوئنگ اسٹار لائنر کے ذریعے گئے تھے اور اس میں خرابی کے سب تب سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔