اسلام آباد (شِنہوا) اسلام آباد میں جیکرانڈا کے پھول پورے جوبن پر ہیں جس کے سبب سڑکوں پر خوبصورت بنفشی رنگ چھاگئے ہیں۔
جیکرانڈا کی دلکش پنکھڑیاں آنکھوں کو تسکین دیتی ہیں ۔ یہ مقامی رہائشیوں کو سکون کا احساس دلاتی ہیں جو اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ان نباتاتی عجائبات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
جیکرانڈا ایک نیم استوائی پودا ہے جس کا آبائی وطن برازیل ہے۔ یہ عمومی طور پر موسم بہار اور گرما میں جامنی پھولوں کے ساتھ کھل اٹھتا ہے۔
اسلام آباد ، کھلتے ہوئے جیکرانڈا درخت تلے ایک لڑکا چہل قدمی کررہا ہے۔ (شِںہوا)
اسلام آباد ، کھلتے ہوئے جیکرانڈا درخت تلے ایک بچہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
اسلام آباد ، کھلتے ہوئے جیکرانڈا درخت کے قریب سے ایک موٹرسائیکل سوار گزررہا ہے۔ (شِنہوا)
اسلام آباد ، کھلتے ہوئے جیکرانڈا درخت تلے بچے کھیل رہے ہیں۔ (شِںہوا)
اسلام آباد ، کھلتے ہوئے جیکرانڈا درخت تلے ایک شخص آرام کررہا ہے۔(شِںہوا)