بیجنگ(شِنہوا)دسمبر 2022ء کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ قبل کے مقابلے 0.33 فیصد اضافہ کے ساتھ 31 کھرب 27 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فارن ایکسچینج ریگولیٹر نے کرنسی کی شرح تبادلہ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔
ریگولیٹر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مانیٹری پالیسی و بڑی معیشتوں کی توقعات اور عالمی میکرو اکنامک ڈیٹا کے اثرات کے باعث امریکی ڈالر کا انڈیکس زوال پذیر ہونے سے عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید بتایا کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کے عمومی طور پر مستحکم رہنے کی توقع ہے کیونکہ چینی معیشت مضبوط لچک ، زبردست صلاحیت اور توانائی سے بھرپور ہے اور اس کے اقتصادی اشاریے طویل المدتی ترقی کے رحجان کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔