• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اردن کا شام کے جنوبی صوبے میں فضائی حملہ،9افراد ہلاکتازترین

January 18, 2024

دمشق(شِنہوا) اردن کے  جنگی طیاروں نے جمعرات کو شام کے جنوبی صوبے سویدا کے علاقے ارمان میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں9 افراد ہلاک ہو گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حملے میں ایک دو منزلہ مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چھ افراد مارے گئے ،ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوں اور ان  کی دو جوان بیٹیوں  کے علاوہ ایک اور جوڑا شامل ہے۔

آبزرویٹری نے مزید کہا کہ  امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبی ایک بزرگ خاتون تاحال لاپتہ ہے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس کی موت  واقع ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور حملے میں تین دیگر افراد مارے گئے جن میں ایک شخص، اس کی والدہ اور خالہ شامل ہیں۔