• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اردن کے بادشاہ کا خطے میں کشیدگی اور اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا مطالبہتازترین

August 05, 2024

عمان(شِنہوا) اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے خطے میں کشیدگی کے جامع خاتمے اور مزید تنازعات اور افراتفری سے بچنے کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کر نے پر زور دیا ہے۔

شاہی  ہاشمیٹ کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ اردن  نے ان خیالات کا اظہار فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے خطے کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اردن کے شاہ نے علاقائی کشیدگی اور یک طرفہ اسرائیلی اقدامات کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور متنبہ کیا ایسے اقدامات خطے میں تشد د اور کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور وہاں کے رہائشیوں کے انسانی  مشکلات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اردن تمام دستیاب ذرائع  سے امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

انہوں نے تنازعے کے سیاسی حل کی طرف کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔

دوران گفتگو دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے راستے تلاش کرنے اور باہمی مفاد کیلئے ہم آہنگی برقرار رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔