ویانا(شِنہوا)تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ وزارتی نگرانی کمیٹی (جے ایم ایم سی) نے تیل پیدا کرنے والے گروپ کی اپنی موجودہ پیداواری پالیسی پر کاربند رہنے کی تصدیق کی ہے۔
جے ایم ایم سی نے اپنے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ اس نے مئی اور جون کیلئے خام تیل کی پیداوار کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا ہے اور اوپیک پلس ممالک کیلئے اعلی مطابقت کو نوٹ کیا ہے۔
کمیٹی نے اجلاس کے دوران عراق، قازقستان اور روس کی جانب سے موجودہ پیداواری پالیسی سے مکمل مطابقت کی یقین دہانی کا بھی ذکر کیا۔ گزشتہ ہفتے اوپیک سیکریٹریٹ نے کہا تھا کہ اسے 2024 کی پہلی ششماہی میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے لیے تینوں ممالک سے معاوضے کے منصوبے موصول ہوئے ہیں۔
جے ایم ایم سی کے بیان کے مطابق اجلاس میں آٹھ ممالک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کو بتدریج مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے جو مارکیٹ کے موجودہ حالات پر منحصر ہے۔