• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اوپیک پلس ارکان نے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کورواں برس دوسری سہ ماہی تک توسیع دیدیتازترین

March 04, 2024

ویانا (شِنہوا)خام تیل کے پیداواری ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے متعدد ارکان نے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کو رواں برس دوسری سہ ماہی تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد تیل کی منڈیوں میں استحکام اور توازن لانا ہے۔

اوپیک پلس تیل پیدا کرنے والے ممالک کا گروپ ہے جس میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے ارکان کے علاوہ ان کے اتحادی شامل ہیں۔

اوپیک کے بیان کے مطابق اس کے سیکرٹریٹ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں متعدد اوپیک پلس ممالک نے مجموعی طور پر 22 لاکھ بیرل یومیہ رضاکارانہ اضافی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

اوپیک نے کہا ہے کہ یہ کٹوتی جون 2023 میں اوپیک پلس وزارتی اجلاس میں منظور کردہ کوٹہ کے مطابق ہے۔ یہ گزشتہ برس اپریل میں اوپیک پلس ممالک کے اعلان کردہ رضاکارانہ کٹوتی کے علاوہ ہیں جس میں 2024 تک توسیع کر دی گئی تھی۔

گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب، روس اور کئی دیگر اوپیک پلس ممالک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے رضاکارانہ پیداوار میں 22 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔

فائل فوٹو:آسٹریا کے  شہر ویانامیں پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے صدر دفتر کا منظر۔(شِنہوا)

سعودی عرب کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہا کہ اوپیک کے عملی سربراہ ہونے کی حیثیت سےملک  اپنی  پیداوار میں رضاکارانہ 10 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کو جون کے آخر تک توسیع دے گا۔ وزارت کے مطابق رواں سال دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ملک کی تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ  بیرل یومیہ رہے گی۔