• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اونچی ترین ماؤنٹ کومولانگما پر ڈرون کے ذریعے سامان کی ترسیل کا پہلا کامیاب تجربہتازترین

June 05, 2024

کھٹمنڈو/شینژین(شِنہوا)چین کی ڈرون سازکمپنی ڈی جے آئی نے نیپال کی طرف سے ماؤنٹ کومولانگما پرڈرون کے ذریعے سامان کی ترسیل کاتجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے،جس سے کوہ پیمائی،ہنگامی بچاو اورماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کے لیے امداد فراہمی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ڈی جے آئی کے ڈرون (فلائی کارٹ30) کو اپریل کے دوران ان تجربات کے لیے استعمال کیا گیا، جس  کے دوران آکسیجن کے تین سلنڈراور1.5 کلوگرام دیگرسامان دنیا کی بلند ترین چوٹی کے 5ہزار364میٹر بلندی پرواقع بیس کیمپ سے تقریبا 6ہزارمیٹر اونچائی پر قائم کیمپ 1تک پہنچایا گیا، واپسی پرڈرون کے ذریعے کوڑا کرکٹ کونیچے لایا گیا۔

خطرناک کھومبوآئس فال بیس کیمپ اور کیمپ 1 کے درمیان واقع ہے جسے اکثربرفانی تودے گرنے کی وجہ سے بہت خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

نیپال کے کوہ پیمائی اور مہم جوئی کے ادارے، امیجن نیپال ٹریک اینڈ ایکسپیڈیشنزکے ساتھ کام کرنے والےگائیڈ منگما گیالجے شیرپا نے کہا کہ اس برفاقی تودے کو پارکرنے کے لیے روزانہ 6 سے 8 گھنٹے چلنا پڑتا ہے، گزشتہ سال اس جگہ پرتین شیرپا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ بدقسمتی سے اگروقت صحیح نہیں ہوتا، تو ہم اس جگہ پراپنی جان سے جاسکتے ہیں۔