• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اولمپک کونسل آف ایشیا ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی کامیابی بارےپر اعتمادتازترین

September 17, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے ایک عہدیدار نے ہانگ ژو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہر ایشیائی کھیلوں کا  کامیابی سے انعقاد کرے گا۔

افتتاحی تقریب سے تقر یباً ایک ہفتہ قبل اولمپک کونسل آف ایشیا کے میڈیا اینڈ براڈکاسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ژاؤ جیان نے شِںہوا نیوزایجنسی کے ساتھ گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ژو نے شِنہوا کو بتایا کہ تیاریاں مکمل ہیں ،منتظمیں نے بڑی محنت کی ہے۔ ہم مقابلے کے شیڈول انتظامات، مقامات کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئرسہولیات کے سیٹ اپ اور ایڈجسٹمنٹ دیکھ سکتے ہیں۔

ژو ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں بارے پرامید ہیں اور ان کی رائے میں ان کا آغاز کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ رسائی ہونے کے باوجود انہوں نے افتتاحی تقریب کی ریہرسل نہ دیکھنے کا فیصلہ چند روز قبل کیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ افتتاحی تقریب کے لئے اپنے جذبات کو بچاکر رکھنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ تقریب حیرت انگیز ہونے والی ہے، میرے متعدد ساتھیوں نے مجھے بتایا کہ وہ حیران ہیں اور ان کے آنسو بھی نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے ایشیائی کھیلوں کے اس ایڈیشن میں ہانگ ژو کے انوکھے عناصر بارے اپنی توقعات کا اظہار بھی کیا۔

ایشین اولمپک گورننگ باڈی کے میڈیا اینڈ براڈکاسٹ کے سربراہ نے بتایا کہ وہ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ ہانگ ژو کھیل کس طرح سبز ، اسمارٹ، اقتصادی اور اخلاقی اقدار پر عملدرآمد کریں گے۔

ژو "اسمارٹ" تصور سے خصو صی طور پر متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے ایشیائی کھیلوں کی آفیشل موبائل فون ایپ " گو ہانگ ژو " بارے بتایا ۔

انہوں نے اپنے مو بائل فون پر ایپ دکھاتے ہوئے کہا کہ ایشیائی کھیلوں کی طرح اس کی ایپ "گو ہانگ ژو" کافی مفید ہے اور اس میں بہت سارے فیچرز ہیں۔ آپ اسے چین میں داخل ہونے کے لئے بطور ویزا بھی بھی استعمال کرسکتے ہیں، متعدد شراکت داروں نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔