• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انتہائی کم درجہ حرارت میں دنیا کی پہلی تیز رفتار ریلوے نے 10 سال میں 67 کروڑ مسافروں کو منزل پر پہنچایاتازترین

December 02, 2022

شین یانگ(شِنہوا)موسم سرما کے دوران بہت زیادہ اونچائی اور انتہائی کم درجہ حرارت میں کام کرنیوالی دنیا کی پہلی ہائی سپیڈ ریلوے ہاربن ۔ ڈالیان ہائی سپیڈ ریلوے کے ذریعے 10 سال قبل اپنے آغاز سے لے کر اب تک 67 کروڑ مسافر سفر کر چکے ہیں۔

شمال مشرقی شہر ہاربن اور ساحلی شہر ڈالیان کو جوڑنے والی 921 کلومیٹر طویل ریلوے کا آغاز یکم دسمبر 2012ء کو ہوا تھا۔

چائنہ ریلوے ہاربن بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جمعرات کے روز تک اس نے 7 لاکھ 39 ہزار ملٹی پل یونٹ ٹرینیں چلائی ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 67 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر سے زائد سفر طے کیا ہے۔

ہاربن ۔ ڈالیان ہائی سپیڈ ریلوے کے تحت چلنے والی ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ، یہ بہت زیادہ اونچائی پر اکثر بارش ، برف باری اور منجمد موسم والے خطے میں واقع ہے ۔ اس کے روٹ سے ملحقہ علاقوں میں موسم سرما اور موسم گرما کے دوران درجہ حرارت کا زیادہ سے زیادہ فرق 70 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد تک پہنچ جاتا ہے۔