• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انسداد دہشت گردی امور کو اپنےمفاد میں استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں:چینی سفیرتازترین

December 29, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی امورکو سیاست زدہ  کرنےاور ایک آلہ کے طور پر استعمال کرنے، دوہرے معیار اور ایک منتخب نقطہ نظر کی مخالفت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے اور کوئی بھی ملک اکیلے اس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انسداد دہشت گردی کے عالمی نقطہ نظر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی نمائندے نے کہا کہ   تمام ممالک کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وہ مشترکہ سلامتی کی کمیونٹی کا حصہ ہیں اور جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کی تمام قراردادوں پر جامع عمل درآمد اور سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ان کے مشترکہ مفاد میں ہے ۔ژانگ نے  کہا کہ چین کے لیے یہ  انتہائی افسوسناک ہے کہ کچھ ممالک نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے امور پراپنے موقف میں تبدیلی کی،انسداد دہشت گردی کے مسائل پر سیاست اور اس کا ایک آلے کے طور استعمال اور دوہرے معیاریا ایک منتخب طریقہ کار پرعمل کرنےسے  بالآخر خود کو اور دوسروں کا نقصان ہوگا اور انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون کوزک پہنچے گی۔