انڈونیشین بحریہ کاچھوٹا طیارہ مشرقی جاوا کے سمندر میں گر کر تباہتازترین
September 08, 2022
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشین بحریہ کا ایک چھوٹا طیارہ تربیتی مشق کے دوران ملک کے صوبہ مشرقی جاوا سے ملحقہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
انڈونیشین بحریہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ جی 36 بونینزا ٹی 2503 طیارہ جس میں 2 افراد پائلٹ اورمعاون پائلٹ سوار تھے فضائی دفاعی مشق کے دوران صوبے کی آبنائے مادورا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔ آپریشن میں بحریہ کے 13 بحری جہاز ، اہلکار اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔