جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی علاقے میں آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 271 ہوگئی ہے جبکہ 40 دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔
قومی آفات انتظامی ایجنسی کے سربراہ سوہاریانتو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 271 ہوچکی ہے اور 40 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔
انڈونیشیا، مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں امدادی کارکن زلزلہ میں مرنے والے ایک شخص کی لاش لیکر جارہے ہیں۔ (شِنہوا)
انہوں نے کہا کہ بارش اور متاثرہ علاقوں تک رسائی نہ ہونے کے سبب مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں امداد ی کام متاثر ہورہا ہے۔ پیر کو صوبہ مغربی جاوا میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
انڈونیشیا، مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں امدادی کارکن زلزلہ میں مرنے والے ایک شخص کی لاش لیکر جارہے ہیں۔ (شِنہوا)
انہوں نے کہا کہ زلزلے سے 61 ہزار 908 افراد کو گھر چھوڑنا پڑا کیونکہ اس سے 56 ہزار 320 مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا جس میں اسکول ، عمارتیں ، سڑکیں، پل ، طبی مراکز اور دفاتر کی عمارتیں شامل ہیں۔
سوہاریانتو کے مطابق زلزلے سے 2 ہزار 43 افراد زخمی ہوئے جنہیں آفٹرشاکس کے سبب اسپتالوں کے باہر عارضی خیموں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
انڈونیشیا، مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں زلزلہ متاثرین کی قائم عارضی پناہ گاہ میں نوزائیدہ بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

سوہاریانتو نے کہا کہ مجموعی طور پر 14 انخلا کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جہاں نقل مکانی کرنے والوں کو ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہے، ہیلی کاپٹر زلزلے سے متاثرہ کچھ دور دراز علاقوں میں امداد تقسیم کررہے ہیں۔
موسمیاتی، موحولیاتی اور ارضیاتی ادارے میں جیوفزکس کے نائب سوکو پریٹنو آدی نے بتایا کہ بدھ تک 171 آفٹرشاکس محسو س کئے گئے۔