• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا ، سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہو گئی،19 افراد لاپتہتازترین

July 12, 2024

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں بون بولانگو ریجنسی کے کان کنی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد  تاحال لاپتہ ہیں۔

صوبے کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ باگس اسراما نے بتایا کہ ہفتے کی رات 280 کان کنوں، ان کے خاندان کے افراد اور دکانداروں کواس ناگہانی آفت سے بچایا گیا۔  انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ  مرنے والوں کی کچھ مزید لاشوں کو مٹی تلے سے نکال لیاگیا ہے، اور سرچ آپریشن میں دو ایکسیوٹرکام کررہے ہیں۔