• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا ، سابق وزیر زراعت کو بدعنوانی کے الزام میں 10 سال قید کی سزاتازترین

July 11, 2024

جکارتہ(شِنہوا)  انڈونیشیا کے سابق وزیر زراعت سحرالیاسین لیمپو کو بدعنوانی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

 عدالت میں  نیسڈیم پارٹی کے رہنما لیمپو پر 2020 سے 2023 تک عہدے پر رہتے ہوئے 44 ارب سے زائد انڈونیشین روپیہ (تقریباً 27لاکھ  ڈالر) رشوت لینے کاجرم ثابت ہوا۔جکارتہ کی کرپشن کورٹ میں فیصلہ سناتے ہوئے ججز پینل کے چیئرمین ریانٹو ایڈم پونٹوہ نے کہا کہ 69 سالہ سابق وزیرکو 30کروڑ انڈونیشین روپیہ (تقریباً 18ہزار500 ڈالر) کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا،عدم ادائیگی جرمانہ  پر انہیں مزید چار ماہ کی قیدکی سزا بھگتنا ہوگی۔