• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا نے بین الاقوامی مسافروں کیلئے الیکٹرانک ویزا آن آرائیول سروس کا آغاز کر دیاتازترین

November 10, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا نے بین الاقوامی مسافروں کے ملک میں داخلے کو آسان بنانے کیلئے الیکٹرانک ویزا آن آرائیول سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

معاون وزیر برائے سمندری امور و سرمایہ کاری لوہوت بنسر پنڈجیتن نے جمعرات کے روز بالی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب تک یہ سروس 46 ممالک اور خطوں کے مسافروں کیلئے دستیاب ہے اور جلد ہی اسے دیگر ممالک کیلئے بھی کھول دیا جائیگا۔

غیر ملکی صرف ویب سائٹ (Molina.imigration.go.id) پر روانگی سے 90 دن پہلے اپنی ویزا کی درخواست رجسٹر کریں ۔ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 5لاکھ روپیہ(تقریباً 31.8 امریکی ڈالر) جمع کرائیں اور درخواست ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

یہ ویزا 30 دن کیلئے کارآمد ہے اور اسے مزید 30 دن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ویزا درخواستوں کیلئے آزمائشی سروس 4 سے 9 نومبر تک جکارتہ کے سوئیکارنو- ہاتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مہیا کی گئی تھی۔