• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں زلزلے سے متاثرہ مغربی علاقوں میں امداد کا عمل جاریتازترین

November 25, 2022

سیان جور، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی ضلع سیان جور میں 5.6 شدت کے زلزلے سے 62 ہزار 545 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 14 انخلاء کے  مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ متاثرین کو درکار خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء متاثرہ علاقوں میں مسلسل تقسیم کی جا رہی ہیں۔

امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں تیزرفتاری سے کام کررہے ہیں جبکہ مقامی رہائشی اور طبی کارکن لوگوں کے ٹوٹے دلوں کو پرسکون کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقے سیان جور میں طبی کارکن عارضی پناہ گاہ میں ایک افراد کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا کے سیان جور ضلع   کے من گن کرتا گاؤں میں ایک پناہ گزین خاندان خیمے کے پاس سے گزررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا کے سیان جور ضلع کے  من گن کرتا گاؤں میں تباہ شدہ مکانات کے سامنے رہائشی موجود ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا میں سیان جور   کے من گن کرتا گاؤں میں ایک خاتون تباہ شدہ اسکول کے سامنے امدادی کارکنوں کو اپنے بچے تلاش کرتے دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)