• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 268 ہو گئی، 151 بدستور لاپتہتازترین

November 23, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی علاقے میں گزشتہ روز آنیوالے زلزلے کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 268 ہو گئی ہے اور 151 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔

آفات سے نمٹنے کی قومی ایجنسی کے سربراہ سوہاریانتو نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اموات کی تعداد اب 268 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں آنیوالے 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 1 ہزار 83 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور زلزلے کے باعث 21 ہزارسے زائد گھر اور انفراسٹرکچر کی تنصیبات تباہ ہونے کے باعث  58 ہزار 362 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سوہاریانتو نے بتایا کہ زلزلہ متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

قبل ازیں منگل کے روز ہی انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے حکام سے کہا کہ وہ آپریشن کو ترجیح دیں اور پہلے متاثرین کو ریسکیو کریں۔

صدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زلزلے سے تباہ ہونے والے مکانات کے بدلے میں تقریباً 1 کروڑ روپیہ سے 5 کروڑ روپیہ(ایک امریکی ڈالر 2 ہزار 5 روپیہ کے برابر ہے) تک معاوضہ ادا کرے گی۔

جوکو ویدودو نے اس امر پر زور دیا کہ تعمیر کیے جانے والے نئے مکانات کو زلزلے کے جھٹکوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔