• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں سیلاب کے باعث15 افرادہلاکتازترین

May 12, 2024

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں سیلاب کے باعث 15 افرد  ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق 11 افراد کی لاشیں کنڈوانگ ضلع اور 4 لاشیں سنگائی ضلع سے ملی ہیں جبکہ زخمیوں کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کنڈوانگ ، سنگائی اور آئی وی کوٹو کے ضلعے شدید باشوں کے بعد سیلاب کی زد میں ہیں۔

کنڈوانگ ضلع میں 90 عمارتیں زیر آب آگئیں جن میں رہائشی مکانات، عوامی سہولیات اور دکانیں شامل ہیں۔

آئی وی کوٹو ضلع میں 60 افراد بے گھر ہوئے ہیں جبکہ 20 دوکانوں اور  ایک سکول  کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔