• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں مٹی کےتودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی،33 افراد لاپتہتازترین

March 09, 2023

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبے ریاؤ جزائر میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے جبکہ 33 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ناتونا ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سیکرٹری سریف الدین محمد نے جمعرات کو کہاکہ ناتونا ریجنسی میں آنے والی قدرتی آفت کے متاثرین کے لیے پیرسے تلاش اور بچاؤ کا مشن جاری ہے جبکہ مشن میں مدد کیلئے بھاری مشینری پہنچ چکی ہے ۔

انہوں نے ٹیلی فون پر شِنہوا کو بتایا کہ کل 25 لاشوں میں سے 21 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تلاش  کی کارروائیاں جاری رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق پیر کو لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات کے تباہ ہونے کے بعد تقریباً 1300 افراد بے گھر ہوگئے۔

  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ سہاریانتو نے کہا کہ تقریباً 100 خاندانوں کو نئی جگہ منتقل کیا جائے گا۔