• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں فسادات میں 10 افراد ہلاک، 23 زخمیتازترین

February 24, 2023

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے ہائی لینڈ پاپوا میں فسادات پھوٹنے کے بعد جمعہ کو ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی جبکہ23 افراد زخمی ہو ئے۔ پاپوا صوبے کی پولیس کے ترجمان ایگناشیس بینی آدے پرابووکے مطابق نئے قائم شدہ صوبیمیں فسادات ایک بچے کے اغوا ہونے کی افواہ سے شروع ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز صوبے کی جیاویجایا ریجنسی میں بڑے پیمانے پر 21 مکانات اور دکانیں جلا دی گئیں۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ان کارروائیوں میں ملوث افراد ان لوگوں پر مشتمل ہے جو فساد برپا کرنا چاہتے ہیں جو آ تشزدگی کا باعث بنے۔ترجمان نے بتایا کہ ہنگامے کے چند گھنٹوں بعد پولیس اہلکاروں اور فوجیوں نے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور تقریبا 100 موبائل پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ پرامن و امان برقرار رکھنے کیلئے بھیجا گیا ہے۔