• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

September 26, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ آچے میں ہفتہ کی صبح 6.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے لیکن اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کی ارضیاتی وموسمیاتی ایجنسی نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہفتہ کو جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 52 منٹ (1 بجکر 52 منٹ قبل ازسحر پاکستانی وقت)پر میولابوہ قصبے سے 45 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب سطح سمندر سے22 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ میٹیگیشن ایجنسی کے انچارج موسریادی اے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے صوبے کے کئی حصوں میں محسوس کیے گئے لیکن اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے قصبے میولابوہ اور صوبہ کے اضلاع آچے سیلاتن (جنوبی آچے) اور ناگان رایا میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اہلکارنے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن رہائشیوں میں خوف و ہراس نہیں پھیلا۔ وہ صرف اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ ابھی تک مکانات یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے ،کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔