• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

September 12, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لیکن سرکاری ذرائع کے مطابق نقصانات یاجانی نقصان کی کوئی ابتدائی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

انڈونیشیا کی موسمیات، ماحولیات اور ارضی طبیعیات ایجنسی نے ہفتہ کے روز بتایا کہ زلزلہ کے باعث ممکنہ طور پر سونامی نہیں آیا ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ کئی منٹ قبل صوبے میں 6.0 ، 5.9 اور 5.5 شدت کے زلزلوں کی ایک سیریز کے بعد اس زلزلے کی درجہ بندی مرکزی زلزلے کے طور پرکی گئی ہے۔

مرکزی زلزلہ جکارتہ کےوقت کے مطابق صبح 7 بجکر 5 منٹ (صبح 5 بجکر 5 منٹ پاکستانی وقت) پر آیا جس کا مرکزضلع مامبرامو ٹینگا(وسطی مامبرامو) سے 37 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب سطح زمین سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ و مٹیگیشن ایجنسی کے آپریشن کنٹرول سنٹر کے سربراہ جوناتھن کوئیرووا نےبتایا کہ زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔